حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر اصفہان میں شہید سید نصراللہ کی تشییعِ جنازہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں خطاب کے دوران حجت الاسلام احمد سالک کاشانی نے کہا: اللہ نے دشمنوں کی نہ ختم ہونے والی سازشوں کے مقابلے میں اپنی قدرت کا اظہار کیا ہے۔ شہید سید نصراللہ کی یہ عظیم تشییعِ جنازہ گویا ایک ریفرنڈم اور مسلمانوں کی طاقت کا مظہر تھا، جس نے دشمنوں کو لبنان کی طاقت اور مسلمانوں کے اتحاد کا پیغام دیا۔
انہوں نے اس تقریب میں ۷۹ ممالک سے ۵۰۰ سے زائد گروہوں اور ۴۰۰ نمایاں شخصیات کی شرکت کو اسلام اور قرآن کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا اور کہا: قرآنی تعلیمات اور دینی شخصیات کی حمایت انسان کو بلند ترین روحانی اجر کی طرف لے جاتی ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اس سابق رکن نے کہا: اس عظیم شخصیت و شہید کی تشییعِ جنازہ مسلمانوں کے ظلم کے خلاف یکجہتی کی علامت تھی۔ شہداء مقاومت پوری مسلم امت کے لیے نمونہ ہیں، جنہوں نے اسرائیل کو ذلت میں مبتلا کیا ہے۔
حجت الاسلام سالک نے مزید کہا: رہبر معظم انقلاب کی پیروی میں اسلامی دنیا میں امید اور بصیرت کا راز ہے۔ امت مسلمہ میں اتحاد اور یکجہتی ہی تمام مشکلات کو بہترین طریقے سے حل کر سکتی ہے اور اسلامی دنیا کی نجات کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ